سکھر ایئرپورٹ
سکھر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر تک سکھر ایئرپورٹ پر طیاروں کی نائٹ لینڈنگ نہیں ہوسکے گی۔
ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ایئر فیلڈلائٹنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے نائٹ لینڈنگ بند کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے سسٹم کو نقصان پہنچا تھا البتہ اب ایئرفیلڈ لائٹنگ سسٹم کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے۔
ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنوں کو نائٹ لینڈنگ سے متعلق نوٹم بھی جاری کیا ہوا ہے۔
ایئرپورٹ منیجر کا مزید کہنا ہے کہ سکھر ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے چارلی مکمل طور پربحال ہے جبکہ موئن جو داڑو اور نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل طور پر بند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
