Advertisement
Advertisement
Advertisement

  میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے

Now Reading:

  میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے
جینیفر گراؤٹ

نومسلم امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ نے کہا کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ جینیفر گراؤٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ قرآن پاک کی تلاوت کرنا ایک انتہائی خاص عمل ہے اور اپنی آواز کو کسی طریقے سے بھی استعمال کر لینا ایک نعمت ہے۔

جینیفر کا کہنا ہے کہ اسلام سے پہلے میرا کسی مذہب کی جانب رجحان نہیں تھا۔

 انہوں نے بتایا کہ قرآن کو سمجھنے کے لیے ایک استاد کی خدمات حاصل کی ہیں کیوں کہ اس سے قبل وہ زیادہ تر تلاوت سن کر اس کی نقل کر رہی تھیں۔

امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی آواز میں تلاوت کلام پاک

Advertisement

گلوکارہ جینیفر نے کہا کہ بطور ایک انسان اور بطور ایک مسلمان ہمارا کام ہے کہ اپنے باطن کی افزائش پر کام کریں۔ صرف خدا کو ہی معلوم ہے کہ ہم حقیقت میں کیسے ہیں اس لیے میں کسی کا ظاہری حال دیکھ کر یہ فیصلہ نہیں کر سکتی کہ وہ کیسا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ جینیفر گروٹ یوٹیوب پر تلاوت کی وڈیوز کافی مقبول ہیں۔

 یوٹیوب چینل پراُن کے فلوورز کی تعداد 39 ہزار سے زائد ہے جب کہ چند ماہ قبل فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔

امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل  ہو گئی  تھی  جسے  بے حد پسند کیا گیا تھا۔

گلوکارہ جینیفر گروٹ نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ  مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔

خاتون گلوکارہ  نے  “تاجوید القیرات” کے اصولوں کے مطابق مکمل طور پر قرآن مجید کی آیات تلاوت کیں۔

Advertisement

جینیفر گراؤٹ مشہور امریکی گلوکارہ نے دو ویڈیوز ریکارڈ کیں اور انہیں اپنے نجی ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ لاکھوں لوگوں نے ان ویڈیوز کو  پسند کیا۔

دوسری طرف ، مسلم علماء کا خیال ہے کہ تلاوت کلام پاک ایک نیک عمل ہے اور ہر تلاوت کلام کو ثواب کے لئے شمار کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تلاوت کلام پاک کے لئے مردوں اور خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی ۔

Advertisement

اس سے قبل بھی جینیفر گروٹ نے آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اتنے خوبصورت انداز میں آیت لکرسی کی تلاوت کی تھی کہ لوگ سحرزدہ رہ گئے تھے۔ کچھ لوگوں نے جینیفر کے آیت الکرسی پڑھنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا۔

https://www.facebook.com/EntertainemtExpress/videos/2444377382488985/

جینیفر نے فیس بک پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا وہ تمام لوگ جو میرے آیت الکرسی پڑنے پر حیران ہیں ان تمام لوگوں کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہاں میں مسلمان ہوں اور میں نے 2013 میں مراکش میں اسلام قبول کرلیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر