پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کی جانب سے خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کی بہبود، خوراک، رہائش، پینے کے پانی، طبی امداد اور بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,060 پکے ہوئے کھانے کے پیک، 8851 پانی کی بوتلیں اور 2520 راشن پیک سمیت امدادی سامان چوہڑ جمالی، میرپور خاص، سنداد، بلو، جھل مگسی، راجن پور، مٹیاری، تلہار، مچی کے علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے سیلابی ریلے میں پھنسے 500 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا
ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے نصیر آباد، جیکب آباد، کھیروی، سندھڑی، سانگھڑ، گوٹھ اسماعیل، کمہار، سرگل، پھلاری، دادو، پگدر شاہ، میاں پوٹا، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے سیلاب متاثرین کو بھی امداد فراہم کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی طرف سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ مقامی لوگوں کو مسلسل مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیلڈ اسپتالوں میں تعینات پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 489 مریضوں کا مفت علاج بھی کیا۔
سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین میں دس دس لاکھ روپے تقسیم کردیئے گئے
سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین میں دس دس لاکھ روپے تقسیم کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب سے ہلاک شدہ 238 افراد کے لواحقین میں دس دس لاکھ تقسیم کردئیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہلاک شدہ 238 افرادکے لواحقین میں دس دس لاکھ تقسیم کردیئے ہیں۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرین میں مجموعی طورپرایک لاکھ 25 ہزارخیچے تقسیم کرچکے ہیں۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ ضلع خضدار کے 10 فراد کے ورثا کو دس دس لاکھ معاوضہ کی رقم ادا کردی گئی ہے ، خضدارمیں پندرہ ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے
چیف سیکرٹری بلوچستان نے بتایا کہ متاثرین کیلئے ضلع میں چالیس میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں مویشیوں کی ہلاکتوں کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، ورلڈ بینک
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News