Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری فیملی پاکستان سے ہونا اعزاز کی بات ہے، معین علی

Now Reading:

میری فیملی پاکستان سے ہونا اعزاز کی بات ہے، معین علی
میری فیملی پاکستان سے ہونا اعزاز کی بات ہے، معین علی

میری فیملی پاکستان سے ہونا اعزاز کی بات ہے، معین علی

انگلش کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی کہتے ہیں میری فیملی پاکستان سے ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرس ووکس اور مارک ووڈ لمبی انجری کے بعد آرہے ہیں۔

ہم اپنے فاسٹ بولر کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جب فاسٹ بولر تیار ہوں گے تب انہیں میچ کھلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری فیملی پاکستان سے ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے جب کہ میرے دوست اور فیملی میری کپتانی پر کافی فخر محسوس کرتے ہیں۔

Advertisement

معین علی کہتے ہیں اب تک پچ کا معائنہ نہیں کیا لیکن کراچی کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے، انگلش ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا یہ انگلینڈ کی بی ٹیم ہے۔

قائم مقام کپتان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کھلاڑی انجری کے باعث سیریز کا حصہ نہیں، صرف بین اسٹوکس آرام کے باعث سیریز نہیں کھیل رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیت دنیا کو دکھائیں جب کہ ہماری یہ ٹیم وائٹ بال کی بہترین ٹیم ہے۔

جوز بٹلر کی انجری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’جوز بٹلر کی انجری کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ممکن ہے کہ وہ آخری دو میچز میں ٹیم میں آجائیں جب کہ ہم بٹلر کو ورلڈکپ کےلیے مکمل فٹ چاہتے ہیں‘۔

Advertisement

معین علی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا اسپنرز سے اتنا فرق پڑے گا، ثقلین مشتاق کی ہم بہت عزت کرتے ہیں، جب وہ انگلینڈ کے کوچ تھے ہم نے ان سے بہت کچھ  سیکھا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے جب کہ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز کے پہلے چار میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے جب کہ بقیہ تین میچز لاہور میں ہوں گے۔ کراچی میں 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو میچز ہوں گے جب کہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبرکو میچز ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر