Advertisement
Advertisement
Advertisement

روتے ہوئے بچے کو 5 منٹ میں کیسے سلائیں؟ جانیے آسان طریقہ

Now Reading:

روتے ہوئے بچے کو 5 منٹ میں کیسے سلائیں؟ جانیے آسان طریقہ

والدین کے لیے اکثر روتے ہوئے نومولود بچے کو چپ کرانا اور سلانا بہت مشکل کام ثابت ہوتا ہے۔

مگر سائنسدانوں نے ایسا آسان طریقہ کار بتایا ہے جس سے نہ صرف بچے کو چپ کرایا جاسکتا ہے بلکہ سلایا بھی جاسکتا ہے۔

جی ہاں واقعی چند منٹ میں ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔

جاپانی محققین نے دریافت کیا کہ اگر بچہ رو رہا ہو تو اسے گود میں اٹھا کر 5 منٹ تک چہل قدمی کریں اور پھر 8 منٹ تک اسے کندھے سے لگا کر بیٹھے رہیں، وہ 13 منٹ میں میٹھی نیند سو جائے گا۔

تحقیق کے دوران بچوں کو چپ کراتے ہوئے ای سی جی مشین اور کیمروں کا استعمال کرکے مختلف طریقوں کے اثرات کا موازنہ کیا۔

Advertisement

تحقیق میں 21 ماؤں نے نومولود بچوں کو پرسکون رکھنے کے لیے مختلف طریقوں کو آزمایا۔

ماہرین نے دریافت کیا کہ 5 منٹ تک بچے کو لے کر گھومنا اس وقت بچوں کو سلانے میں مدد فراہم کرتا ہے جب وہ رو رہے ہوتے ہیں، البتہ پرسکون بچوں کو اس طریقہ کار سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

محققین نے بتایا کہ 5 منٹ کی چہل قدمی کے بعد بچے چپ ہوجاتے ہیں اور ان کی دل کی دھڑکن کی رفتار سست ہوجاتی ہے، جس کے بعد وہ کچھ دیر میں سو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بچے سو جائیں تو بھی بچے کو کچھ وقت تک کندھے سے لگائے رکھیں اور اس کے بعد ہی بستر پر منتقل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر