Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہبازکی 8 کمپنیوں کے اکاؤنٹ بحال کرنے کا حکم

Now Reading:

وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہبازکی 8 کمپنیوں کے اکاؤنٹ بحال کرنے کا حکم
سلمان شہباز

عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہبازکی 8 کمپنیوں کے اکاؤنٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سنٹرل نے کمپنی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے منجمد اکائونٹ بحالی کی استدعا منظورکرتے ہوئے سلمان شہبازکی 8 کمپنیوں کے اکاؤنٹ بحال کرنے کا حکم دیا۔

سنٹرل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان نے شہبازفیملی کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس پرسماعت کی۔

نوکمپینیز کی جانب سے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کی درخواستیں دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ کمپنیوں کے اکاؤنٹ مشترکہ ہیں منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری سلمان شہبازکا ان اکاؤنٹس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ مدنی ٹریڈرز، شریف پولٹری، چنیوٹ پاور، کرسٹل الیکٹرک، شریف فیڈ سمیت دیگرکے اکائونٹس بلاجواز منجمد کیے گئے۔

Advertisement

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگیوں اور روزانہ کے کاروباری معاملات چلانے کیلئے منجمد اکائونٹس بحال کئے جائیں۔

عدالت نے شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں بھی منظورکیں اور آئندہ سماعت پر ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔

عدالت نے 30 ستمبرکو وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے بھی طلب کرلیا۔

اس سے قبل لاہوراسپیشل کورٹ سینٹرل نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردی تھی۔ جن ملزمان کی حاضری مکمل ہو گئی انہیں عدالت سے جانے کی اجازت مل گئی۔

اسپیشل جج سنٹرل اعجازحسن اعوان کی عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

وکیل شہبازشریف نے عدالت کو بتایا کہ شہبازشریف سرکاری دورے پر ہیں اس لیے عدالت پیش نہیں ہو سکے جبکہ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ حمزہ شہبازکی طبیعت خراب ہے ڈاکٹر کی رپورٹس بھی پیش کردی ہیں۔

Advertisement

وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے۔

سماعت کے دوران بنک افسران رپورٹس سمیت عدالت میں پیش ہوئے اوررپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

گزشتہ سماعت پرعدالت نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ منجمند نہ کرنے پر بنک افسران کو شوکازنوٹس جاری کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر