Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، متعدد افراد زخمی

Now Reading:

گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، متعدد افراد زخمی
زلزلہ

اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

گلگت بلتستان ڈویژن روندو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رندو بلتستان میں زلزلے کی وجہ سے پہاڑ سے پتھر اور مٹی کے تودے گرے جس کی باعث شاہراہ اسکردو ملاپہ اور روندو کے مختلف مقامات بند کردیئے گئے ہیں۔

زلزلے کی وجہ سے بند شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں جبکہ متعدد مسافروں کی پتھر لگنے سے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکٹل اسکیل پر درج کیا گیا جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔

واضح رہے کہ زلزلے کی وجہ سے روندو کے عوام شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Advertisement

زلزلے کیوں آتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟ 

زلزلے قدرتی آفت ہیں جن سے ناقابل تلافی مالی و جانی نقصان ہوتا ہے، اب تک زلزلوں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہوئی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔

زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے،زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے، عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں، درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔

اگر متاثرہ علاقے میں دریا یا جھیلیں ہوں تو ان کی جگہ بدل سکتی ہے اور پہاڑوں میں دراڑیں بھی پڑ سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر