
بزرگ جوڑے کی بائیک کی سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بزرگ خاتون کو بائیک چلاتے ہوئے جبکہ ان کے شوہر کو پیچھے ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اکثر کم عمر جوڑوں کی سیرو تفریح کی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن اس بار اس بزرگ خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سشمیتا ڈورا نامی نے انسٹاگرام پر اس بزرگ جوڑے کی ویڈیو ایک دلچسپ کیپشن کے ساتھ شئیر کی ہے۔
انہوں نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ عام طور پر جب ہم بائیک چلانے والے جوڑے کو دیکھتے ہیں تو لڑکے کو بائیک چلاتا ہوا جبکہ خاتون کو عموماً پیچھے بیٹھا ہوا دیکھتے ہیں۔
لیکن اس ویڈیو میں ایسا نہیں ہے ، ساتھ ہی انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کیا آپ لوگوں نے ایسا منظر کبھی دیکھا ہے؟
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک اس ویڈیو کو 434 ہزار سے زائد لائکس جبکہ 4 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News