Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریما خان، خلیل الرحمان قمر کے حق میں بول پڑیں

Now Reading:

ریما خان، خلیل الرحمان قمر کے حق میں بول پڑیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کے حق میں بول پڑیں۔

ریما خان اور خلیل الرحمان قمر نے ایک ساتھ انٹرویو دیا جہاں میزبان نے اداکارہ سے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں کچھ سوالات کیے۔

ریما خان نے خلیل الرحمان قمر کے تنازعات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لمبا دھاگہ اور لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتے ہیں اس لیے دھاگا لپیٹ کر اور زبان سمیٹ کر رکھنی چاہئیے، اگر ان کی زبان سمیٹ کر رکھ دی گئی تو پھر جو خزانے ان کے قلم سے نکلتے ہیں وہ اس انداز سے ہم تک نہیں پہنچیں گے جیسا ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے ڈائیلاگ بھی بولے ہیں، خلیل الرحمان قمر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ لکھتے بہت اچھا ہیں اور بری بات یہ ہے کہ بہت پرفیکشنسٹ ہیں کیونکہ جب تک مطمئن نہیں ہوتے دوسرے کو قبر تک پہنچا دیتے ہیں۔

Advertisement

 اداکارہ نے کہا کہ وہ کام دل سے کرتے ہیں اور بہت اچھا کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی ان کے لہجے میں تھوڑا غصہ آجاتا ہے اسے نظر انداز کردینا چاہئیے۔

ریما خان نے کہا کہ ہماری بھی لڑائیاں ہوتی ہیں لیکن  درمیان میں ایک احترام رہتا ہے اور اس سے میری دل آزاری نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میں خلیل صاحب کو بھی ان لوگوں میں شمار کروں گی جن سے مجھے سیکھنے کا موقع ملا،علم ایک ایسی طاقت ہے کہ جتنا آپ حاصل کرتے ہیں اتنا ہی آپ کو اپنے جاہل ہونے کا اندازہ ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں چار سال سے انتظار کر رہی ہوں کہ یہ ہی اسکرپٹ لکھیں گے تبھی فلم کروں گی۔

Advertisement

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آج کل جو خواتین خلیل صاحب کے بارے میں منفی ریمارکس دے رہی ہیں، آپ کیا کہیں گی اس بارے میں؟

انہوں نے کہا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا ، انہوں نے کہا کہ ان میں بہت برائیاں ہیں اور کبھی کڑواہٹ بھی آجاتی ہے لیکن ان سب پر جو چیز بھاری ہے وہ یہ کہ  خلیل صاحب اپنے قلم سے وفادار ہیں۔

آخر میں ریما خان نے کہا کہ بہت ساری دعائیں ہیں میری خلیل الرحمان قمر صاحب کے لیے۔

اس سے قبل خلیل الرحمان قمر نے اپنی بیوی روبی خلیل اور بیٹی نوشاب خلیل کے ساتھ ایک انٹرویو دیا تھا۔

اس دوران خلیل الرحمان نے بتایا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی بیوی اور بیٹی کی بات سنتے ہیں۔

Advertisement

ڈرامہ نویس کی اہلیہ روبی جو کہ ایک ڈیزائنر بھی ہیں وہ ان کے ڈراموں میں کپڑے ڈیزائن کرتی ہیں۔

روبی خلیل کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر بہت اچھے انسان ہیں اور ہم ان کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔

ان کی بیٹی نوشاب خلیل نے بھی انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کے والد بھی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مناظر کو لکھ کر جذباتی ہو جاتے ہیں اور ہر تحریر کسی اور کو دینے سے پہلے ہمارے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر کا اپنی بیٹی سے متعلق کہنا تھا کہ میں اسے کبھی کسی چیز کے لیے منع نہیں کرتا اور بیوی سے زیادہ میں اپنی بیٹی سے ڈرتا ہوں۔

اس سے قبل ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کے ساتھ خاتون کی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر خلیل الرحمان کا ردعمل سامنے آیا تھا۔

Advertisement

خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو کے دوران لیک ہونے والے آڈیو سکینڈل پر خصوصی ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو ایک بات سمجھنے کی ضرورت ہے، میں اس لیک ہونے والے آڈیو سکینڈل کے حوالے سے پہلا اور آخری انٹرویو دے رہا ہوں تاہم میں وضاحت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں جب میں نے حقوق نسواں کے خلاف آواز اٹھائی تو انہوں نے مجھ سے بات نہیں کی اور مجھے ٹال دیا لیکن میرے خلاف پروگرامز لگائے اور ایک مقبول اینکر (عامر لیاقت) نے میری توہین کی، اللہ ان کی روح کو سکون دے کیونکہ انہوں نے بعد میں مجھ سے معافی مانگ لی تھی۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں ایک گناہ گار انسان ہوں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی بہتری کے لیے کام کرتا ہوں، صرف اللہ جانتا ہے کہ میں کون ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو 3 سال پہلے لیک ہوئی تھی لیکن اس وقت اسے دبا دیا گیا اور اب دوبارہ لیک کی ہے، اسے ہائپ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Advertisement

ڈرامہ نویس کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا، اپنے ملک میں اور اپنے تصور کے ساتھ کھڑا ہوں، میں بہت سے محاذوں پر لڑ رہا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں منتخب ہوں اور ایسی سازشوں کا سامنا کروں گا تو اب یہ میری کردار کشی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی تھی۔

 سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو کال لیک ہوئی تھی جسے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان سے جوڑا جا رہا تھا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں خلیل الرحمان قمر ایک خاتون سے پوچھتے ہیں کہ آپ ملنے کیوں نہیں آئیں؟ جس پر شادی شدہ خاتون جواب دیتی ہے کہ میں اکیلی آنا چاہتی تھی مگر میرا شوہر بھی ساتھ جانے کے لئے تیار ہوگیا۔

جس پرخلیل الرحمان قمر کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں آنا تھا تو ایک میسج کر دیتی، جس پر خاتون کہتی ہے کہ آپ کو یقین نہیں تو میں اپنی تصویر بھیج دیتی ہوں۔ تاکہ آپ کو یقین ہو جائے کہ میں تیار بیٹھی ہوں۔

خاتون نے کہا کہ آپ کے پاس آرہی تھی مگر شوہر نے ساتھ جانے پر اصرار کیا،اب میں شوہر سے بھی ناراض ہو کر بیٹھ گئی ہوں، اگر شوہر میرے ساتھ آتے تو میں آپ کو میسج کر کے بتا دیتی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

جس پر خلیل ارلرحمان قمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوہر کو ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہے، تصویر بھیجنا چاہتی ہو تو بھیج دو  تمہیں دیکھ کر اچھا لگے گا۔ اگر آج نہیں تو کل یا پرسوں مل لیں گے، جب کوئی مسئلہ نہ ہو اور دماغی سکون ہو تب مل لیں گے۔

Advertisement

ڈرامہ نگار خاتون سے محبت کی باتیں کرتے نظر آئے تاہم اب خلیل الرحمان قمر کی اس گفتگو کو سوشل میڈیا صارف زیر بحث لا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کامیاب ترین لکھاریوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے بہت سارے مشہور ڈرامیں اور فلمیں لکھی ہیں جن میں صدقے تمہارے، میرے پاس تم ہو، پنجاب نہیں جاؤں گی اور حال ہی میں لندن نہیں جاؤں گا کے ساتھ بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں دے رہے ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر