Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتا ہے، عمر سرفراز چیمہ

Now Reading:

عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتا ہے، عمر سرفراز چیمہ
عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قائدین کی گفتگو سے عمران خان نکال دیا جائے تو پیچھے ان کے لٹکے ہوئے مایوس چہرے رہ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتا ہے، رات کے اندھیرے میں جدہ یا لندن نہیں بھاگتا۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میمو گیٹ، ڈان لیکس اور سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے آج اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔

مشیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا بیان ایسے ہی گمنام سازشی کرداروں سے متعلق تھا جو چھپ کر وار کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلے گمنام نمبروں سے کالز کرتے ہیں، پھر خود ہی اداروں پر حملے کا شور مچا دیتے ہیں اور جب چوری پکڑی جاتی ہے تو یہ مظلوم بن جاتے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ نے دباؤ ڈال کر عدالت سے غیر آئینی فیصلہ حاصل کیا اور حمزہ شہباز کو سی ایم بنایا ، ایک غیر آئینی عدالتی فیصلے کے ذریعے حمزہ کے حلف کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو استعمال کیا گیا۔

مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے فیصلے سے پنجاب میں ایک غیر آئینی حکومت کا اختتام ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر