Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت صرف دعوے نہیں کررہی ماضی میں بھی کام کرکے دکھایا ہے، شرجیل میمن

Now Reading:

سندھ حکومت صرف دعوے نہیں کررہی ماضی میں بھی کام کرکے دکھایا ہے، شرجیل میمن
وزیراطلاعات سندھ

وزیراطلاعات سندھ

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صرف دعوے نہیں کررہی ماضی میں بھی کام کرکے دکھایا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر 2وقت کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔

‘حکومت اپنا کام جاری رکھے گی’

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کا فوکس ہے کہ پانی کو نکالا جائے، 7 لاکھ لیٹر سے زائد پانی کی بوتلیں متاثرین میں تقسیم کی جاچکی ہیں، پینے کے صاف پانی کے لیے آر او پلانٹ لگائے جارہے ہیں، حکومت سندھ ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کا پہلا مرحلہ ریلیف دوسرا بحالی ہے، جن متاثرین کے گھر مکمل تباہ ہوئے حکومت ان سب کو دوبارہ تعمیر کر کے دے گی، جب تک متاثرین گھروں تک نہیں جاتے ریلیف کا کام جاری رہے گا۔

Advertisement

‘سندھ سمیت ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے’

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت صرف دعوے نہیں کررہی ماضی میں بھی کام کرکے دکھایا ہے، وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ آج بھی متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں، ایک جگہ جگہ پر جاکر کمی کوتاہی کو دیکھ رہے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، سندھ بھر میں ڈینگی کے 44وارڈز مختص کیے گئے ہیں، مقامی انتظامیہ ڈینگی اور ملیریا کے اسپرے کروارہی ہے، حکومت سندھ کی توجہ ڈینگی خاتمے پر نہیں ملیریا ودیگر امراض پر بھی ہے۔

بارشوں اور سیلاب سے مزید 10 افراد جاں بحق، تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے  مزید 10افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 569  ہوگئی ہے جبکہ اب تک 12ہزار 860افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ 701 ، بلوچستان  300 ، خیبرپختونخوا میں 306 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پنجاب 191 ، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسکے علاوہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ 9 ہزار 794 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ  9 لاکھ 98 ہزار 407 مویشی  ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے 12 ہزار 716 کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع:

سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔

بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلمگسی، بولان، صحبت پور اور لیسبیلہ شامل ہیں۔

Advertisement

کے پی میں دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر