دوسروں کو چور چور کی تہمتیں لگانے والے خود چور نکلے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کی تبدیلی آئی ہے،دوسروں پر چور چور کی تہمتیں لگانے والے خود چور اور کرپٹ نکلے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران صاحب اگر اخلاقی جرات ہے تو کریں اپنا اور اپنے دوستوں کا احتساب اور کہیں حکمران چور ہیں اِس لئے ملک کرپٹ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہآج ملک میں ترقیاتی عمل صفر ہے، روزگار صفر، کاروبار صفر، انڈسٹری صفر، یہ پیسہ عمران صاحب اور ان کے دوستوں کی جیب میں جا رہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب نالائق، نااہل اور جھوٹے تو پہلے ہی ثابت ہوچکے، آج عالمی ادارے نے کرپشن کا تمغہ اور اعزاز ملا ہے
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو وزیراعظم عمران خان کا اعمال نامہ قرار دے دیا۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمران صاحب کے جھوٹ کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے جبکہ یہ رپورٹ پراجیکٹ نیا پاکستان بُری طرح ناکام اور فیل ہونے کا ثبوت بھی ہے۔
خان صاحب کےدعوٰے کرپشن کی نظرہوگئے
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹ نے تصدیق کی کہ ملک میں پچھلے دس سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی سولہ ماہ میں ہوئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب اختیارات کا غلط استعمال ہوگا ، مس یوز آف اتھارٹی ہو گی اور جب بجلی، گیس، ادویات کی قیمتوں میں حکمران ڈاکہ ماریں گے تو ایسی ہی رپورٹ آئے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو قید کرنے کا مقصد پاکستان کو لوٹنا تھا،پشاور میٹرو، بلین سونامی ٹری، گندم، چینی، 11000 ارب قرض، دوستوں کو سینکڑوں ارب ٹیکس معاف کرنے کی کرپشن کتابی شکل میں شائع ہوگئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو قید کرنے کا مقصد پاکستان کو لوٹنا تھا،پشاور میٹرو، بلین سونامی ٹری، گندم، چینی، دوستوں کو سینکڑوں ارب ٹیکس معاف کرنے کی کرپشن کتابی شکل میں شائع ہوگئی۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ سچ ثابت ہوا کہ ملک پہ مسلط عمران صاحب املک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ایماندار اور اہل قیادت تھی تو ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے جبکہ موٹر ویز بنیں، 11000 میگاواٹ بجلی بنی، ہزاروں کلومیٹر سڑکیں بنیں اور کرپشن میں بھی کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News