 
                                                                              پاکستانی ماڈل، اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر شہباز شگری کا گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کے بعد بیان سامنے آ گیا۔
شہباز شگری نے 3 دن قبل اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ ایک پوڈ کاسٹ میں شادیوں کے تجربے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔
شہباز شگری کا اس ویڈیو میں کہنا ہے کہ بہت شادی، شادی کر لی اب شادی نہیں کرنی، میں اس رشتے میں بندھ کر اور اکیلے رہ کر دیکھ چکا ہوں،ہر طرح کا وقت دیکھ لیا، اب اس سے میں اُکتا چکا ہوں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہے کہ شہباز شگری اور آئمہ بیگ کافی عرصہے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے مگر اب اِن کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے جس کی آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر تصدیق بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے چند روز قبل سے ایک مہم جاری کی ہے جس میں وہ آئمہ بیگ اور اپنے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے تعلقات کو منظرِ عام پر لا رہی ہیں۔
طلولہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کے باوجود قیس احمد سے تعلقات رکھے اور اپنے منگیتر کو دھوکا دیا۔
انہوں نے بطور ثبوت متعدد اسکرین شاٹس اور وائس کال بھی سوشل میڈیا پت شیئر کی۔
اداکار و ماڈل شہباز شگری کی ایک سال قبل گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی ہوئی تھی جبکہ اُن کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی جو کہ جون 2018 میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 