Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس کا ڈی ایس پی ہی جرائم میں ملوث نکلا

Now Reading:

پولیس کا ڈی ایس پی ہی جرائم میں ملوث نکلا

ڈاکوؤں سے پریشان عوام کے لیے مزید پریشانی، پنجاب پولیس کا ڈی ایس پی ہی جرائم میں ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق   چوری کے مقدمے میں قبضے میں لی گئی گاڑی ذاتی استعمال کرنے پر ڈی ایس پی اے وی ایل ایس  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

انسپکٹر رانا شکیل اور محرر اے وی ایل ایس کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ انسپکٹر رانا شکیل ڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ضلع لیہ سے گاڑی قبضے میں لی گئی جسے ڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن ذاتی استعمال کر رہے تھے۔ مقدمے کی تفتیش کرنے پر معلوم ہوا گاڑی تھانے میں موجود نہیں ہے ۔

محرر اقبال ٹاؤن اے وی ایل ایس کی ملی بھگت سے انسپکٹر رانا شکیل گاڑی استعمال کرتے رہے۔

Advertisement

تھانہ مصطفیٰ  ٹاؤن میں مقدمہ درج کر کے انسپکٹر رانا شکیل اور محرر اقبال ٹاؤن اے وی ایل ایس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر