Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال، نوجوانوں کو کیا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے؟

Now Reading:

اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال، نوجوانوں کو کیا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے؟

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال  قبل از وقت بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ انتباہ ترکیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا، تحقیق میں بتایا گیا کہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس سے خارج ہونے والی نیلی روشنی سے مخصوص ہارمونز کی سطح بدل سکتی ہے جس سے قبل از وقت بلوغت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کے بعد یہ بات دریافت کی گئی تھی اور محققین کے خیال میں ان ڈیوائسز کی نیلی روشنی سے ایک ہارمون میلاٹونین پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسمارٹ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی روشنی کو نیند کی کمی سے منسلک کیا جاتا ہے مگر اس نئی تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے بچوں کی نشوونما بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

اس تحقیق میں چوہوں کو اسمارٹ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی کی زد میں رکھ کر ہارمونز کی سطح میں آنے والی تبدیلیوں کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

Advertisement

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن چوہوں کو نیلی روشنی میں رکھا گیا تھا ان میں بلوغت کا آغاز قبل از وقت ہوگیا۔

ان چوہوں میں میلاٹونین کی سطح گھٹ گئی جبکہ 2 دیگر ہارمونز کی سطح بڑھ گئی جس سے بلوغت کا عمل قبل از وقت شروع ہوگیا۔

محققین نے کہا کہ ہم نے دریافت کیا کہ ڈیوائسز کی نیلی روشنی سے مخصوص ہارمونز کی سطح میں تبدیلی آتی ہے، ابھی ان نتائج کا اطلاق بچوں پر نہیں کیا جاسکتا مگر اسے خطرہ بڑھانے والا عنصر ضرور تصور کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نیلی روشنی سے انسانی ہارمونز میں آنے والی تبدیلیوں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

محققین نے والدین کو مشورہ دیا کہ کم عمر بچوں کے لیے اسمارٹ ڈیوائسز کا استعمال محدود کیا جائے، بالخصوص رات کے وقت تاکہ ہارمونز پر منفی اثرات مرتب نہ ہوسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر