Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم انڈسٹری میں انقلابی تبدیلی لیے اداکارہ میرا فلم بنائیں گی

Now Reading:

فلم انڈسٹری میں انقلابی تبدیلی لیے اداکارہ میرا فلم بنائیں گی
اداکارہ میرا

فلم انڈسٹری میں انقلابی تبدیلی لیے اداکارہ میرا فلم بنائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لیے میں نے خود فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ میرا نے کہا کے جو فلمیں میں پروڈیوس کروں گی وہ عالمی معیار کی ہوگی اور اس میں نئی نسل کے باصلاحیت اداکار بھی کام کریں گے۔

اداکارہ میرا اورآمنہ الیاس کی فلم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا

میرا نے فلم پروڈیوس کرنے کا آرٹس کونسل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement

یاد رہے میرا کے اس اعلان پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ، ڈاکٹر ہما میر، وصی قریشی، اطہر جاوید صوفی اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے فلم کا اسکرپٹ ممتاز ڈراما نگار انور مقصود لکھیں۔

میرا نے بتایا کہ فلم باجی کو دنیا بھر میں دلچسپی سے دیکھا گیا اور پسند کیا گیا اور فلم سپر اسٹار اور پرے ہٹ کو بھی پسند کیا گیا۔

واضح رہے اس موقع پر محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فنکاروں کی پزیرائی کی ہے ،ٓرٹس کونسل کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

گزشتہ ماہ قبل پاکستانی معروف اداکارہ میرا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش کا اظاہرکی تھی۔

میرا نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے انہیں بذریعہ ای میل درخواست بھجوائوں گی۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا تھا کہ میری ملاقات کی کوشش کا مقصد مسئلہ کشمیر پربات کرنا ہے ، میں اب مکمل طور پر صحت مند ہو چکی ہوں اور وطن واپسی پر متعدد پراجیکٹس پر پیشرفت ہو گی۔

میرا نےکہا تھا کہ میرے پوری دنیا میں پرستار ہیں اورمیری پہچان اپنے ملک پاکستان کی وجہ سے ہے جس پر مجھے فخر ہے۔

یاد رہے اداکارہ نے نیو یارک کے مختلف مقامات پر ہلہ گلہ کرتے ہوئے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کی تھی ۔

 میرا نے بتایا تھا کہ امریکہ میں میرے بہت سے عزیز و اقارب رہائش پذیر ہیں اور میں ان سے ملنے کے لئے آئی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ کیپٹن نوید ان کے فیملی فرینڈ ہیں اور وہ  امریکا میں انہیں کے ساتھ ہیں۔

میراکا کہنا تھا کہ کپٹن نوید کے ساتھ اچھے دن گزار رہی ہوں، یہاں آنے کا ایک مقصد فلم ’’ٹرائی اینگل لو‘‘ بھی ہے، جس کی تیاریوں میں مصروف ہوں، جس کے ہیرو کیپٹن نوید ہوں گے۔

Advertisement

اس سے قبل اداکارہ نے بتایا تھا کہ امریکا میں رہتے ہوئے انہوں نے انگریزی سیکھنے کے بعد کلاسیکل ڈانس کی کلاسز بھی شروع کردی ہیں، جس میں بہت مزہ آرہا ہے، تربیت مکمل ہونے پر نیویارک میں پرفارم بھی کریں گیں۔

 واضح رہے میرا نے کہا تھا کہ امریکا میں ان کا دل لگ گیا ہے، انگریزی سیکھنے کے بعد اب انہیں یہاں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر