Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبات نے خلیل الرحمن قمر کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا، تقریب منسوخ

Now Reading:

طالبات نے خلیل الرحمن قمر کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا، تقریب منسوخ
طالبات

طالبات نے خلیل الرحمن قمر کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ کے رائیٹر خلیل الرحمٰن قمر کا سیشن لاہور کے کینرڈ کالج میں رکھا تھا لیکن طالبات کے احتجاج پر سیشن کو منسوخ کردیا گیا۔

یاد رہے سیشن کے رکوانے پر اس لیے طلبات نے احتجاج کیا کہ خواتین یونیورسٹی میں ایسے فرد کی میزبانی نہیں کی جاسکتی جو خواتین کے حوالے سے مخالفانہ خیالات رکھتا ہو۔

خیال رہے کہ کالج میں 22 جنوری کو صبح بارہ بجے خلیل الرحمٰن قمر

22 جنوری کو یہ تقریب صبح گیارہ سے 12 بجے تک ہونی تھی جس کا انتظام انسٹیٹوٹ سینٹر فار لرننگ اینڈ کلچرل ڈویلپمنٹ نے کیا اور اس میں ایک ڈائریکٹر کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے یونیورسٹی کے ایک فیکلٹی ممبر نے نام چھپانے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبات کے احتجاج پر اس ایونٹ کو منسوخ کیا گیا۔

فی الحال کینرڈ کالج کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ میرے پاس تم ہو کی مقبولیت تو آسمان کو چھو رہی ہے مگر اس کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کو بھی متنازع بیانات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی ماہم جمشید نامی خاتون نے اپنے وکیل کے توسط سے سول کورٹ میں ڈرامے کی آخری قسط کو نشر کرنے سے روکنے سے متعلق درخواست دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ مذکورہ ڈرامے میں خواتین کی تضحیک کی گئی۔

عدالت کو یہ استدعا بھی کی گئی کہ عدالت ڈرامے کی آخری قسط کو سینما گھروں میں دکھائے جانے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کرے۔

گزشتہ روز قبل خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا تھا کہ ‘اگر خواتین برابری کی بات کرتی ہیں تو وہ بھی مل کر مردوں کا گینگ ریپ کرلیں’، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر