Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ٹارگٹ کلرز کے چنگل میں ہے، حلیم عادل

Now Reading:

کراچی ٹارگٹ کلرز کے چنگل میں ہے، حلیم عادل
حلیم عادل شیخ

سندھ میں بربریت کی داستان رقم کی جارہی ہے، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی ٹارگٹ کلرز کے چنگل میں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ جن کے پاس ہوم منسٹر کا بھی چارج ہے انہیں شرم آنی چاہیے، پورے سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کندھ کوٹ میں ڈاکو راج ہے، سیلاب متاثرین ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں جبکہ کراچی ٹارگٹ کلرز اور اسٹریٹ کرائم کے چنگل میں ہے کرائم روک نہیں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی پولیس اسلام آباد بھیجی جارہی ہے،  سیاسی استعمال ہورہا ہے، آئی جی صاحب اتنی غلامی نا کرو وقت کو یاد کرو کہ آپ وفاقی حکومت کے آفیسر ہو۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انکی حکومت کچھ دن کی رہے گئی ہے، سیلاب متاثرین کہے رہے ہیں کہ ڈاکو ہمارے گھروں میں آکر لوٹ مار کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلر آتے ہیں موبائل چھینتے ہیں اور شہریوں کو گولی مار دیتے ہیں، ایڈیشنل آئی جیالا ہے ،پپلزپارٹی کا بندہ ہے وہ جو کچھ بھی کر رہا ہے اس سے شکایت نہیں گلہ نہیں ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ  جب گندہ کا کام ہوتا ہے تو مقصود میمن نظر آجاتا ہے، اب تو وزارت خارجہ نے بھی کہے دیا ہے کہ مقصود میمن کیا کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو روکنا کے لیے پولیس بھیجنا صوبوں میں منافرت پھیلانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے جانیں اپنی ہھتیلی پر رکھ لی ہیں جس طرح ہمارے آباو اجداد نے جانیں قربان کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر