Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمن چانسلر کی وزیراعظم پاکستان کو جرمنی کے دورے کی دعوت

Now Reading:

جرمن چانسلر کی وزیراعظم پاکستان کو جرمنی کے دورے کی دعوت
جرمن چانسلر

وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت  کئی  رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کی۔

تفصیلا کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں کے درمیان ملاقات عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔

ملاقات میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو جرمنی کے دورے کی دعوت دی۔

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان سے کے او سی ہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹو لیونٹ کیکیرو رگلو نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس 2020ء کے موقع پر ملاقات کی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں 1953ء سے کمپنی کے وجود اور طویل وابستگی کو سراہا۔

عمران خان نے کہا کہ 1960ء کے بعد موجودہ حکومت نے پہلی بار صنعتی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے اور ہم ہنرمندی کے فروغ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اقتصادی ترقی کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے کے او سی کو توانائی، سیاحت اور میزبانی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر غور کرنے کی دعوت دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری، سرمایہ کاری کیلئے سفیر عمومی علی جہانگیر صدیقی، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور جنیوا میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ہمارا مقصد معیشیت میں بہتری لانا ہے، وزیراعظم

Advertisement

یاد رہے کہ کے او سی ہولڈنگز ترکی کی بڑی کمپنی ہے جو توانائی، آٹوموٹیو، فنانس، سیاحت، ریٹیل، تعمیرات، شپنگ، دفاع، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک کے شعبوں میں اپنی مصنوعات کیلئے معروف ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمیٹومو کارپوریشن کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر مسایوکی ہائیوڈو نے  بھی ملاقات کی۔

 اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور سرمایہ کاری سے متعلق عمومی سفیر علی جہانگیر صدیقی اور یو این جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر