Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنگوں کو سونگھ کر شناخت کرنے والی ذہین بچی

Now Reading:

رنگوں کو سونگھ کر شناخت کرنے والی ذہین بچی

نیپال میں دپتی رگمی نامی گیارہ سالہ بچی میں حیرت انگیز صلاحیت پائی گئی، وہ رنگوں کو صرف دیکھ کر ہی نہیں بلکہ سونگھ کر بھی پہچان لیتی ہے۔

اگر اسکی آنکھوں پر پٹی باندھ دی جائے اور اس کے سامنے کوئی رنگ پیش کیا جائے تو وہ اسے سونگھ کر بتاتی ہے کہ یہ کونسا رنگ ہے۔

دپتی کا کہنا ہے کہ یہ صلاحیت اس کے اندر قدرتی طور پر پائی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بچی کی صلاحیت کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تشخیص تو نہیں کی گئی تاہم یہ حیرت انگیز صلاحیت اس عارضے سے ملتی جلتی ہے جسے مشارکی حساسیت کہا جاتا ہے  یہ ایک ایسا عارضہ ہے جو خود بخود پیدا ہوتا ہے اور اس میں انسان کی حس خلط ملط ہوجاتی ہے۔

ایسے لوگوں میں رنگوں کو سونگھنے، اور یہاں تک کہ چکھنے کی بھی حیرت انگیز اور منفرد صلاحیت پائی جاتی ہے۔

Advertisement

بچی اخبار کو سونگھ کر بھی بتا دیتی ہے کہ اس میں کون کونسے رنگ استعمال ہوئے ہیں۔

مقامی رپورٹرز کا کہنا ہے کہ دپتی میں یہ صلاحیت گزشتہ برس پیدا ہوئی، اس وقت سے اس نے اپنی قوت شامہ یعنی سونگھنے کی حس کو بہتر بنانے کی مشق شروع کردی ہے۔

اسکر نامی شخص نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ میں نے دپتی کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور اس امر کا یقین کیا کہ وہ اس پٹی سے باہر نہیں دیکھ سکتیں تاہم اس کے بعد جب اس نے رنگوں کو سونگھ کر اسکی شناخت کی تو میں حیران رہ گیا اور وہ اپنی انگلیوں سے اخبار کے فونٹس کو بھی شناخت کرلیتی ہے۔

ماہرین نے مشارکی حساسیت ”سنستھیزیا“ کے بارے میں بتایا کہ یہ ایک ایسی حالت ہے کہ جس میں انسان مختلف قسم کی حسوں کو بیک وقت محسوس کرنے لگتا ہے۔

اس عارضے کی سب سے عام شکل کلر گرافیمک ہے جس میں الفاظ اور اعداد کو رنگوں کے ساتھ خلط ملط کردیتی ہے۔

دنیا بھر میں ہر 5 ہزار میں سے ایک شخص سنستھیزیا سے متاثر ہوتا ہے، یہ بات بوسٹن یونیورسٹی کے ایک سروے میں بتائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر