Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتِ سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپنی انتھک کاوشیں جاری رکھے گی، آصفہ بھٹو

Now Reading:

حکومتِ سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپنی انتھک کاوشیں جاری رکھے گی، آصفہ بھٹو

شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپنی انتھک کاوشیں جاری رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بے نظیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کر کے مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

 آصفہ بھٹو نے سکرنڈ میں واقع سیلاب متاثرین کے لئے بنائے گئے ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا۔

 انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رضاکاروں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں میں ضروریات کا سامان بھی تقسیم کیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ ہو چکا، ہمارے عوام تاحال اس سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ہیں جس نے سندھ کو ڈبو دیا ہے، تین کروڑ سے زائد متاثرین اور بے گھر افراد کو پناہ، خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی  کیمپوں میں رہائش پذیر متاثرین نے مجھے اپنی پریشانیوں سے آگاہ کیا، امید ہے، حکومتِ سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی انتھک کاوشیں جاری رکھے گی۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ ڈینگی، ملیریا اور اسہال کی پھیلتی بیماریاں تباہی کی دوسری لہر ثابت ہو رہی ہیں، پی پی آئی ایچ کی طرح میڈیکل کیمپوں نے خدمت کے لئے خود کو وقف کیا ہوا ہے تاہم ان کو ہم سب کی مدد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سطح کی بڑی آفت کے سامنے ادویات اور ڈاکٹرز کی موجودہ فراہمی کم ہے، ہمیں ہر ایک کی ضرورت ہے کہ وہ آگے آئیں اور مدد کریں، عطیہ دیں اور رضا کار بنیں تاکہ سیلاب سے ہونے والی تباہی میں کمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر