Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی وزیرستان، دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

Now Reading:

شمالی وزیرستان، دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید
پاک فوج

پاک فوج

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے پاک فوج کے دو اہلکار  شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والے نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک سے تھا جبکہ دوسرے شہید ہونے والے 38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے واقعے کے فوری بعد دھماکہ خیز مواد نصب کرنے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

Advertisement

صدر مملکت کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم ان شہداء کی مقروض ہے جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

صدر مملکت نے شہداء کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Advertisement

متعلقہ خبر: ضلع کرم؛ سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ، تین جوان شہید

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر