Advertisement
Advertisement
Advertisement

آڈیو لیک کیخلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

آڈیو لیک کیخلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آڈیو لیک کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو کا لیک ہونا انتہائی تشویشناک ہے، وزیر اعظم سے کہوں گا سخت ہاتھ ڈالے۔

‘عمران خان نے ساری سیاست کرپشن پر کی’

فضل الرحمان نے کہا کہ اسحاق ڈار کے آنے کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی قوت دوسرے درجے کی چیز ہے، چائنا ہم سے ناراض ہوگیا ہے، سی پیک چائنا کی بہت بڑی انویسٹمنٹ تھی۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران حکومت نے سی پیک منصوبے کو رول بیک کیا، انہوں نے ہمارے ملک کے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کو دے دیا، انہوں نے ساری سیاست کرپشن پر کی۔

‘عمران حکومت نے سی پیک کے خفیہ معلومات امریکا کو دیئے’

انکا کہنا ہے کہ عمران خان نے اداروں اور پسیوں کو بھی ضائع کیا، عمران خان حکومت نے سی پیک کے خفیہ معلومات امریکا کو دیئے، پچھلی حکومت نے سی پیک پر کام روکا جس پر چین ناراض ہوا۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی آڈیو وائرل ہوئی، شوکت ترین چاہتا ہے پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے۔

‘عمران خان پاگلوں کی طرح گلی گلی گھومتے ہیں’

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی حکومت گرا دی تو ان کا ایجنڈا مکمل نہ ہوا، عمران خان پاگلوں کی طرح گلی گلی گھومتے ہیں۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ کاغذ لہرا کر عمران خان نے کہا میرے خلاف سازش ہوئی، عمران خان بتائے وہ ایکس وائی زیڈ کون ہے۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام نے مزید کہا کہ انڈیا اسرائیل سے آئی فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے، عمران خان نااہل ثابت ہوئے، یہ ہر بات میں جھوٹے ثابت ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر