
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو کہہ دیا ہے کہ جیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ کی جانب سے شروع کیے گئے گراس روٹ پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا اعلان کرنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے منعقدہ ایک حالیہ تقریب میں رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔
اس گفتگو میں رمیز راجہ نے انکشاف کیا کہ انھوں نے قومی ٹیم کو بتایا ہے کہ ہارنا ان کے لیے کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ کرکٹ ہی واحد چیز ہے، اس ملک میں سب کو متحد کرتا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے میڈیا، پی سی بی اور شائقین کے درمیان صاف گوئی کی وکالت کی ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ ہمیں جیتنا ہے۔ یہ اتنا ہی آسان ہے کیونکہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ہر وقت جیتیں۔
چیئرمین رمیز راجہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کس طرح ٹیم کی جیت کو قومی اتحاد کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
رمیز راجہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ واحد کھیل ہے جو لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں واپس لانے میں کردار ادا کرتا ہے، انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو قومی حوصلے سے بھی منسوب کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News