
کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی جاں بحق
لاہور: جوبلی ٹاؤن کے علاقے میں واقع کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 46 سالہ عثمان شنواری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے جوبلی ٹاؤن علاقے میں واقع گراؤنڈ میں کوآپریٹ ویٹرن لیگ جاری تھی جس کے میچ دوران اچانک فیلڈنگ پر کھڑے 46 سالہ کھلاڑی عثمان شنواری گر پڑے۔
بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے جب کہ کرکٹر کے اچانک انتقال پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
دوسری مرحوم کھلاڑی عثمان شنواری کی آج تدفین بھی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News