Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر وقت بیدار اور تیار ہے، سراج الحق

Now Reading:

جماعت اسلامی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر وقت بیدار اور تیار ہے، سراج الحق
سراج الحق

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک آئی ایم ایف کا غلام ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر وقت بیدار اور تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے حکمران ہر در پر جھکے، سوال کیا، کشکول پھیلائے لیکن اللہ کے سامنے نہیں جھکتے۔

سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی ایک ہی نظام کے محافظ ہیں؛ تینوں پارٹیاں اسٹیٹس کو اور سودی معیشت پر اکھٹی ہیں، ہماری لڑائی فرد یا پارٹی سے نہیں بلکہ اللہ کا نظام نافذ کرنے کی جدو جہد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ کو پوری قوم مسترد کرتی ہے، خواجہ سراؤں کو تمام حقوق دئیے جائیں، جماعت اسلامی ہمیشہ خواجہ سراؤں کے حقوق کی بات کرتی رہی ہے، خواجہ سراؤں کو تمام حقوق دئیے جائیں جو ان کا بحیثیت پاکستانی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو نوکریاں دی جائیں، ان کو الاوئنس دیا جائے، ان کو چھت دی جائے، ان کو تحفظ دیا جائے، ٹرانسجینڈر کے حقوق کے لیے موجودہ ایکٹ 2018 میں خامیاں موجود ہیں، اسلامی جو اس قانون میں ترامیم لے کر آئی ہے حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس کو قبول کرے۔

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی سمیت ہر مسلمان ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر وقت بیدار اور تیار ہے، ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس پر کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کے لیے تمام تیاریاں مکمل
عازمین حج سعودی ضابطوں کی پاسداری کریں، حافظ طاہر محمود اشرفی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دوره کرغزستان ملتوی ہونے کی وجہ بتادی
وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے نئے لائحہ عمل پر غور
کرغزستان: متاثرہ پاکستانیوں کے انخلا کیلئے پاک فضائیہ متحرک
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

Now Reading:

سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

 سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کے 75 سال دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے، پاکستان سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس مسلمانوں کی عقیدت کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز ہے، دونوں ممالک پاکستان  کے عوام مذہبی اور برادرانہ رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا، ہماری حکومت اور عوام حالیہ سیلاب کے دوران سعودی عرب کی بھرپور امداد پر شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  حالیہ قیادت کی سربراہی میں سعودی عرب نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی دنیا کے لئے مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔