Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر کی اصل فائل گم ہونے کا معاملہ، عدالت کا کےڈی اے افسرپر اظہارِ برہمی

Now Reading:

گھر کی اصل فائل گم ہونے کا معاملہ، عدالت کا کےڈی اے افسرپر اظہارِ برہمی
سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

دورانَِ سماعت گھر کی اصل فائل گم ہونے کے معاملے پرعدالت نےکےڈی اے افسرپربرہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کے رہائشی کی گھر کی اصل فائل کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران متبادل فائل تیار نہ کرکے دینے پرعدالت نے کے ڈی اے حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ لوگ بادشاہ بنے ہوئے ہیں لوگ دھکے کھا رہے ہیں، آپ لوگ شرافت کی زبان نہیں سمجھتے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پورے کراچی میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔

Advertisement

جسٹس حسن اظہررضوی نے ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور کے ڈی اے ڈائریکٹرزکے اجلاسوں کے مینٹس بھی طلب کرلیے۔

عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کام نہیں کرنا، سامنے آئیں آپ؟

کے ڈی اے افسر نے جواب دیا کہ پروسس چل رہا ہے جس پر جسٹس سید حسن اظہررضوی نے پوچھا کہ کیا پروسس چل رہا ہے، کیا طریقہ ہوتا ہے؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک سال سے عدالت نے فیصلہ دے رکھا ہے۔ پورے کراچی میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ ماسٹر پلان کو چھوڑیں، کیا بات کریں ماسٹر پلان کی؟

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ کے ڈائریکٹرزکی میٹنگ آخری بار کب ہوئی؟ کتنے اجلاس کیے آپ کے ڈائریکٹرز نے؟ درخواست 29 اکتوبر 2021 سے زیرالتوا ہے۔

وکیل درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ فائل نیب سے گم ہوئی، متبادل فائل چاہیے، چیئرمین نیب کو فائل گم کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر