Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا گلابی نمک سے وزن میں کمی کی جا سکتی ہے؟

Now Reading:

کیا گلابی نمک سے وزن میں کمی کی جا سکتی ہے؟

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کو گلابی نمک استعمال کرنا چاہیے کیوں کہ یہ جسم میں معدنیات کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔

 نمک کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے لیکن عموماً لوگ سفید نمک کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ یہ بات نہیں جانتے کے گلابی نمک کے کتنے فوائد ہیں۔

آج ہم آپ کو گلابی نمک کے چند ایسے فوائد بتائیں گے جن کو جان کر آپ بھی اس نمک کو استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

سب سے پہلے ان افراد کے لیے تو بہت ہی خوشی کی بات ہے جو وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں کیونکہ گلابی نمک جسم میں معدنیات کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔

 گلابی نمک جنک فوڈ کی طلب کو کم کرتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں پائی جانے والی خراب چربی کو بھی ختم کرتا ہے۔

Advertisement

 جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہو ان کے لیے بھی یہ نمک بہت مفید ہے۔

گلابی نمک کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ دانت کے درد کا علاج بھی کرتا ہے۔

دانت کے درد کا علاج

سب سے پہلے آپ نمک کو باریک پیسیں اور اسے ایک صاف کپڑے میں چھان لیں۔

اس کے بعد نمک کے 4 حصے سرسوں کے تیل میں ملانے ہیں اور اس کو انگلی کی مدد سے منجن کی طرح دانتوں اور مسوڑھوں پر لگانا ہے اس سے تکلیف دور ہو جائے گی۔

گلابی نمک کے صحت پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟

Advertisement

عام نمک اور گلابی نمک کے درمیان فرق یہ ہے کہ گلابی نمک کا رنگ ہے جو اسے عام نمک سے منفرد کرتا ہے۔

سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں تاہم ان میں سے تمام فوائد تحقیق سے ثابت شدہ نہیں ہیں۔

گلابی نمک کی خاصیت جاننے کے لئے آسٹریلیا میں دستیاب گلابی نمک کے اکتیس نمونوں پر تحقیق کی اور حیران کن حقائق بیان کئے کہ ان نمونوں میں غذائی اجزا کی سطح مختلف ہے۔

تحقیق کے مطابق گلابی نمک میں سوڈیم کے علاوہ سب سے زیادہ پائی جانے والی چیزیں میگنیشیئم، کیلشیئم اور پوٹاشیئم تھیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ گلابی نمک کے وہ نمونے جن میں یہ غذائی اجزا زیادہ تھے اور سب سے خطرناک بات یہ کہ ان نمونوں میں المونیم 19 ملی گرام فی 100 گرام) اور سیسہ (0.26 ملی گرام فی 100 گرام) تک شامل تھا۔

ان دونوں دھاتوں کو لمبے عرصے تک یا زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ صحت کو بہت نقصان پہنچاتی ہیں۔

Advertisement

گلابی نمک دیکھنے میں خوبصورت لگتا ہے لیکن صحت مند متبادل کے طور پر ہم دیگر جڑی بوٹیاں اور مصالحے استعمال ک سکتے ہیں جیسا کہ مرچیں، ہلدی، دار چینی، زعفران وغیرہ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر