Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ارجنٹائن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پرویز اشرف

Now Reading:

پاکستان ارجنٹائن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پرویز اشرف

پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ارجنٹائن کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ارجنٹائن کے سفیر لیو پولوڈو ساہورس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان ارجنٹائن کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک میں تعلقات باہمی اعتماد و احترام اور دو طرفہ تعاون پر استوار ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاکستان ارجنٹائن پارلیمانی دوستی گروپ دونوں دوست ممالک کے مابین مستحکم پارلیمانی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے، معاشی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

پرویز اشرف نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مراعات کو متعارف کرا رہی ہے۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے ، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر معاشی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کے آئندہ اجلاس جو رونڈا میں منعقد ہوگا میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ایمرجنسی قرارداد پیش کی جائے گی۔

اس موقع پر ارجنٹائن کے سفیر لیو پولوڈو ساہورس نے کہا کہ ارجنٹائن بھی پاکستان سے اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور باہمی معاشی و پارلیمانی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا اور پارلیمنٹری وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ارجنٹائن کے سفیر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران سمیت دیگر چیلنجوں پر قابو پانے میں پاکستان کو اپنی حکومت کی جانب ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جبکہ انہوں نے سیلاب کے دوران بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر