Advertisement
Advertisement
Advertisement

روپے کو مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

Now Reading:

روپے کو مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ روپے کو مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے گند ختم کرنے کی پوری کوشش کی لیکن پونے 4 سال کا گند 6 ماہ میں ختم نہیں ہوسکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پونے 4 سال میں معیشت کاجنازہ نکالا گیا ہے جس سے ملک کے قیمتی 5 سال ضائع ہوچکے، ملک 30 سال پیچھے چلا گیا ہے اور سابق حکومت نے جاتے ہوئے ہمارے معاہدوں کو بھی ختم کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم محض زبانی دعووں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تاریخ ہماری معاشی کارکردگی کی گواہ ہے۔

اسحاق ڈار نے گزشتہ دو روز کے دوران روپے کی قدر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے قرضے کم ہوئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے سب سے پہلا کام میرا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا کیا تھا جس کی وجہ سے میرے پاس 4 سال پاسپورٹ نہیں تھا اور دنیا بھر کے سفارتخانوں کو بھی کہا گیا تھا کہ مجھے پاسپورٹ نہ دیا جائے جبکہ پاسپورٹ نہ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں اپنے ملک واپس آگیا ہوں اور پاسپورٹ واپس دلانے کا پورا کریڈٹ ن لیگ کی حکومت کو جاتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے خلاف کیس کرنے والوں کو معافی مانگنی چاہیے کیونکہ میں نے کبھی ٹیکس جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی لیکن پھر بھی میرے خلاف جعلی کیس بنایا گیا تاہم لندن سے تمام ثبوت بھیج کرمیں نے طمانچہ مارا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے ہیں اور ہمیں کسی کوخوش کرنےکی ضرورت نہیں ہے تاہم اب وقت آگیا ہے کہ گھٹیا سیاست کو دفن کر کے ملکی مفاد کیلئے کام کیا جائے ۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزرات خزانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ن لیگ نے حکومت چھوڑی تو معاشی شرح نمو 6.3 فیصد تھی اور مہنگائی میں کمی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تین دھرنے نہ ہوتے تو معاشی شرح نمو ساڑھے سات فیصد ہوتی لیکنروپے کی تباہی کی گئی اور اسی وجہ سے مہنگائی ہوئی، ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزد کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قوم کو چیلنجز کا سامنا ہے ہم نے ماضی میں بھی چیلنجز کو قبول کیا ہے۔

خیال رہے کہ آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف لے لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، ویراعظم شہباز شریف بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

اسکے علاوہ تقریب میں وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر