Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک سر زمین پارٹی نے بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں سیاسی میدان سجا دیا

Now Reading:

پاک سر زمین پارٹی نے بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں سیاسی میدان سجا دیا
پاک سر زمین

پاک  سر زمین پارٹی کے چیرمین مصطفٰی کمال نے لاڑکانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کارڈ استعمال کرنے والو توبہ کرو، سندھ کے کوئی ٹکڑے نہیں کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ جب تک میں اور پی ایس پی زندہ ہیں سندھ تقسیم نہیں ہو گا۔

پی ایس پی نیشنل و سندھ کونسل اجلاس میں پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائمخانی، صوبائی صدر شبیر قائمخانی، ڈویژنل صدر بشیر میرانی اور دیگر مرد و خواتین رہنما و کارکنان نے شرکت کی۔

چیئرمین سید مصطفی کمال نے خطاب میں کہا کہ بلوچستان، کے پی کے ایک ایک بھائی کے پاس جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے میرے قافلے میں شمولیت اختیار کی ان کا مشکور ہوں اور میں سندھ اور لاڑکانہ کے ساتھیوں کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

Advertisement

مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کی ایک گلی تقسیم نہیں کر سکتے اور سندھ توڑنے کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجر تقسیم نہیں چاہتا، میں مہاجر ہوں ایک ہو کر رہنا چاہتا ہوں ۔

پاک  سر زمین پارٹی کے چیرمین نے کہا کہ آج سندھ ایک ہو گیا ہے اور میں اس بات پر سب کو مبارک باد دیتا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں  سندھ کا بیٹا ہوں۔

یادرہے کہ اس سے قبل یہ ہی بات مصطفی کمال نے حیدرآباد لطیف آباد جلسہ میں بھی کئی تھی۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لینے والوں، دعوے کرنے والوں، آؤ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ ریاست مدینہ کے بانی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی دو باتیں شائد تمہیں ہوش آ جائے۔

انہوں نے فرمایا اللہ تعالی کو اپنی مخلوق سے بہت محبت ہے اتنی محبت کے بدکار عورت کو پیاسے کتے کو پانی پلانے پر معاف کر دیا تھا۔

دوسری جانب متقی پرہیزگار خاتون کو بلی باندھنے اور 3 دن کھانا نا دینے پر جہنم بھیج دیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اللہ اپنی پیدا کردہ مخلوق سے بہت پیار کرتا ہےلہزا ریاست مدینہ بنانے کا دعوی کرنے والو خیال کرو کیونکہ پاکستان کے بچے پیاسے ہیں اور صاف پانی تک سے محروم ہیں۔

چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ تمہارا کام جھوٹ پر چل رہا ہے، تنبیہی کرتا ہوں کہ ریاست مدینہ کی جھوٹی بات مت کرو کیونکہ جھوٹی بات کرنے والوں کو اللہ جہنم میں ڈالے گا۔

لاڑکانہ سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کے لوگو میرا ساتھ دو میں تمہارے دروازوں پر تمہارے قدموں میں حکمرانی لاؤں گا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ووٹ دو میں آئین میں ایک دن میں ترمیم کروں گا۔

مصطفی کمال نے آئین کے حوالے سے خطاب میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 148 کو چار لائنیں لکھ کر چھوڑ دیا گیا ہے اورہر وزیر اعلی آئین کے اس آرٹیکل کی اپنی مرضی کی تشریح کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جو لوگ الیکشن کے بعد سمجھتے تھے کہ پی ایس پی ختم ہوگئی وہ دیکھ لیں آج لاڑکانہ کی عوام بھی ہمارے ساتھ ہے لاڑکانہ کی عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے اس بات کو ثابت کر دیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر