Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘مستحق سیلاب متاثرین میں اب تک 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے’

Now Reading:

‘مستحق سیلاب متاثرین میں اب تک 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے’

صرف پیپلز پارٹی ہی جمہوریت کیلئے قربانیاں دیتی ہے، شازیہ مری

وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ مستحق سیلاب متاثرین میں اب تک 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین میں 25, 25 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان کیا تھا جس کی زمہ داری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سونپی گئی تھی۔

 وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آج تک بینظیر ایمرجنسی کیش امداد کے تحت سیلاب متاثرہ20 لاکھ خاندانوں میں 25000روپے فی خاندان امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   مستحق سیلاب متاثرین میں اب تک 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے اور ابھی تک سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

  شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیلاب کے باعث بہت ہی سنگین حالات کا سامنا کر رہا ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ دیگر جو لوگ رہ گئے ہیں ان تک بھی 25 ہزار روپے کی امدادی رقم  پہنچائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  امدادی رقم سے ناجائز کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا، ملوث کرمنل عناصر کو گرفتار بھی کروایا ہے، متاثرین کویہ رقم شفاف طریقے سے پہنچائی جائے اوربدعنوان عناصر سے کوئی بھی رعایت نہ برتی جائیگی۔

 وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ میں خود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قائم شدہ کیمپوں کا دورہ کرکے سارے عمل کو مانیٹر کر رہی ہوں ، جہاں بھی کٹوتی کی ثبوتوں کے ساتھ شکایت موصول ہوتی ہیں وہاں پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکلاتوں اورمواصلاتی نظام درہم برہم ہونے کےباوجود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیمیں کشتیوں میں سوار ہوکر متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کر رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے ڈبلیو اینڈ ایس سی کے شکایاتی سیل کے قیام کو ایک سال مکمل، میئر کراچی کا اصلاحات جاری رکھنے کا عزم
اس بار حج اخراجات کتنے ہونگے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ، پیکجز کا اعلان کر دیا گیا
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
ترقی نہ ملنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار سینئر پولیس افسر نے خودکشی کر لی
ترجمان دفتر خارجہ کا اسرائیل کے لیے عالمی عدالت انصاف کی ایڈوائزری کا خیر مقدم
پاک فضائیہ کی بنیادرکھنےمیں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر