Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ سے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور جی ڈی اے کے رہنما کی ملاقات

Now Reading:

گورنر سندھ سے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور جی ڈی اے کے رہنما کی ملاقات
کورونا

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما ارباب غلام رحیم کی گورنر ہائوس میں ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان صوبہ کی ترقی ، مسائل کے خاتمہ اور امن وامان میں بہتری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور کہا کہ صوبہ کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت مسائل کے دیرپا حل میں معاون ثابت ہوگی۔

ملاقات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا کہ صوبہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے چند روز قبل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کے سربراہ پیر پگاراکی دعوت پر ان کی رہائش گاہ کنگری ہاؤس میں جی ڈی اے رہنمائوں سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی تھی ۔

ملاقات میں ملک میں جاری صورتحال ،گیس ، بجلی ، پانی ، وفاقی فنڈنگ سے جاری اور نئے ڈیزائن کردہ ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا  تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر