Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکساس : پاکستانی امریکی خاتون ربیعہ کالئیر ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج بن گئیں

Now Reading:

ٹیکساس : پاکستانی امریکی خاتون ربیعہ کالئیر ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج بن گئیں
ٹیکس : پاکستانی امریکی خاتون ربیعہ کالئیر ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج بن گئیں

پاکستانی امریکی خاتون ربیعہ کالئیر امریکی ریاست ٹیکساس میں ہیریس کنٹری میں 113 ویں ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد خاتون رابعہ کولیر کو امریکی ریاست ٹیکساس کی 113 ویں سول ڈسٹرکٹ عدالت کی جج کی تعینات کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رابعہ کولیر گذشتہ 12 برس سے وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ٹیکساس بار کونسل میں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رابعہ کولیر ہیرس کاونٹی میں ڈیموکریٹ لائرز ایسوسی ایشن کی بورڈ ممبر اور ایسوسی ایشن آف ویمن اٹارنی کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رابعہ ٹیکساس کی پروفیشن بار کمیٹی میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں جبکہ اس سے قبل ہیوسٹن ینگ لائرز ایسوسی ایشن کی شریک چیئرمین بھی رہی ہیں۔

Advertisement

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق رابعہ کولیر نے کنگ ووڈ ہائی اسکول ہیوسٹن سے گریجویشن مکمل کیا اور آسٹن میں موجود یونیورسٹی آف ٹیکساس سے بیچلرز آف آرٹس ڈگری حاصل کی جبکہ ٹیکساس سڈرن یونیورسٹی سے جیورس ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی تھی۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد خاتون نے مقدمہ بازی، کمرشل مقدمہ بازی، کنزیومر لاء اور شہری حقوق میں مہارت رکھتی ہیں اور اب تک وفاقی اور ریاست عدالتوں میں تقریباً 250 مقدمات لڑچکی ہیں۔

واضح رہے کہ رابعہ نے رابرٹ کولیر نامی شخص سے شادی کی تھی جو بحیثیت اٹارنی تعینات ہیں، رابعہ اپنے خاوند رابرٹ کولیر اور دو بیٹوں کے ہمراہ شمالی ہیوسٹن میں رہایش پذیر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر