مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز زرداری حکومت ملکی سلامتی کے وجود کیلئے حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہباز شریف کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف پے درپے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، شہباز شریف نے پہلے مفرور بھگوڑے مجرم نواز شریف سے مشاورت کر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب شہباز شریف نے اپنے میڈیا کوآرڈینیٹر کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک کر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، شہباز زرداری حکومت ملکی سلامتی کے وجود کیلئے حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے ضامن ادارے اور عدلیہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس لیں، پی ڈی ایم ٹولے کے اقتدار میں ایک ایک پل ملکی سلامتی، خودمختاری کیلئے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو سے یہ تو واضح ہو گیا ہے سائفر ایک حقیقت ہے اور عمران خان سے اس کو چھپایا گیا، اب سپریم کورٹ سے گزارش ہے کہ اس سائفر پر تحقیق کروائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
