Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں محمد رضوان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Now Reading:

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں محمد رضوان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں محمد رضوان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں محمد رضوان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 315 رنز بناکر محمد رضوان ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کے چار میچز کراچی اور ایک میچ لاہور میں کھیلا گیا۔

پانچ میچز میں سے 3 میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان نے سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے جب کہ گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: محمد رضوان نے بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد رضوان سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 5 میچز میں 315 رنز اسکور کیے ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی محمد رضوان ایک سیریز میں 300 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز سربیا کے لیزل ڈنبر کے پاس تھا۔

انہوں نے سربیا کی جانب سے کھیلتے ہوئے بلغاریہ کے خلاف چار اننگز میں 284 رنز اسکور کیے تھے۔ علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 اننگز میں 255 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد رضوان نے 4 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور اب بھی مزید 2 میچز ہونے باقی ہیں۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے اس سے قبل یہ اعزاز کپتان بابر اعظم کے پاس تھا، جو 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف چار اننگز میں 210 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر