Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپتان اور پروفیسر کی شاندار بیٹنگ، بنگلادیش کو 9 وکٹ سے شکست

Now Reading:

کپتان اور پروفیسر کی شاندار بیٹنگ، بنگلادیش کو 9 وکٹ سے شکست
کپتان

کپتان بابر اعظم اور پروفیسر محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کے سبب پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو با آسانی 9وکٹ سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاجو ایک بار پھر غلط ثابت ہوا۔

بنگلا دیش ٹیم پاکستانی بالرز کے سامنے ابتداء سے ہی بے بس دکھائی دی اور مقررہ 20 اوورز میں تمیم اقبال  کے 65 رنز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بناسکی۔تمیم اقبال کے علاوہ کوئی بنگلا دیشی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

عفیف حسین 21،کپتان محمود اللہ 12، مہدی حسن 9، لٹن داس اور امین الاسلام 8،8 اور سومیا سرکار5 رنز بناسکے جبکہ اوپنر نعیم حسین بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

شعیب ملک کی نصف سنچری، پاکستان 5 وکٹ سے فتحیاب

مختصر ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو پہلا نقصان  دوسرے اوور میں ہی 6 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب احسان کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔

تاہم اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور پروفیسر کے لقب سے مشہور محمد حفیظ نے جم کر بیٹنگ کی اور ناقابل شکست نصف سنچریز اسکور کرکے ہدف باآسانی 16.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 66 رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ نے 9 چوکوں  اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

بابر اعظم کو شاندار نصف  سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی  میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے تاہم اسے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تیسرے میچ میں بھی فتح درکار ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شعیب ملک کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت بنگلا دیش کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر