
بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب 32 سالہ شخص کے معدے سے 62 اسٹیل کی چمچیں برآمد ہوئیں۔
اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک شخص کے پیٹ سے اسٹیل کے 62 چمچ نکالے گئے، مقامی میڈیا کے مطابق بوپاڈا گاؤں میں رہنے والے 32 سالہ وجے نامی شخص کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت کے بعد مظفر نگر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
جب ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو اس کے پیٹ میں اسٹیل کے چمچے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔
ڈاکٹروں نے فوری طور پر وجے کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ انہیں اس کا آپریشن کرنا ہے جس کے بعد اس کے پیٹ سے 62 سے زائد اسٹیل کے چمچ نکالے گئے۔
AdvertisementUP | 62 spoons have been taken out from the stomach of 32-year-old patient, Vijay in Muzaffarnagar. We asked him if he ate those spoons & he agreed. Operation lasted for around 2 hours, he is currently in ICU. Patient has been eating spoons for 1 year: Dr Rakesh Khurrana (27.09) pic.twitter.com/tmqnfWJ2lY
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) September 28, 2022
ڈاکٹر راکیش کھرانہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مظفر نگر میں 32 سالہ مریض وجے کے پیٹ سے 62 چمچ نکالے گئے ہیں۔
ہم نے اس سے پوچھا کہ کیا اس نے وہ چمچے کھائے ہیں تو وہ مان گیا۔
آپریشن تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، جبکہ مریض 1 سال سے چمچ کھا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News