Advertisement
Advertisement
Advertisement

آل راؤنڈر عامر جمال کی زندگی سے متعلق دلچسپ راز

Now Reading:

آل راؤنڈر عامر جمال کی زندگی سے متعلق دلچسپ راز
آل راؤنڈر عامر جمال کی زندگی سے متعلق دلچسپ راز

آل راؤنڈر عامر جمال کی زندگی سے متعلق دلچسپ راز

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال کی زندگی سے متعلق دلچسپ راز۔

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال کا تعلق میانوالی کے گاؤں کلور شریف سے ہے۔

26 سالہ عامر جمال کا تعلق ایک سرائیکی گھرانے سے ہے جب کہ ان کی والدہ پٹھان ہیں، عامر جمال کے والد کا تعلق ٹرانسپورٹ سے ہے اور وہ عامر جمال کو بھی اپنے ہی کاروبار سے منسلک دیکھنا چاہتے تھے۔

لیکن کرکٹ کو جنون کی حد تک پسند کرنے والے عامر جمال نے ٹھان لیا تھا کہ وہ ایک کرکٹر بن کر رہیں گے اور اللہ کی مدد سے قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے کے بعد انہوں نے اپنا خواب بھی پورا کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عامر جمال کا کہنا تھا کہ ’ان کے والد نے کہہ دیا تھا کہ یا تو پڑھائی کرو یا پھرکام میں ہاتھ بٹاؤ‘۔

Advertisement

عامر جمال کہتے ہیں جب میں نے اپنے والد سے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے سختی سے منع کردیا لیکن میرے دماغ پر تو ہر طرف کرکٹ چھائی ہوئی تھی۔

آؒل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ 2010 میں جب دوستوں کے ساتھ اسلام آباد سیرو تفریح کے لیے آٰیا تو ہارڈ بال نے مجھے اپنی جانب متوجہ کیا جب کہ اس سے قبل وہ میانوالی میں شوقیہ ہی کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔

انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ اسلام آباد میں انہوں نے ہارڈ بال کرکٹ کھیلنا شروع کی جب کہ والد کے منع کرنے کے بعد وہ اسلام آباد آگئے اور یہی سے انہوں نے باقاعدہ کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ عامر جمال نے باقاعدہ کیریئر کا آغاز 2013 میں شروع کیا تھا جس کے بعد وہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہے۔

تاہم مقبولیت انہیں حال ہی میں ہونے والے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ملی جب انہوں نے پہلے اوور میں ایک وکٹ حاصل کی جب کہ آخری اوور میں انہوں نے تو قوم کے دل ہی جیت لیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر