وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس کا دو نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔
اسکے علاوہ توانائی کے بحران پر قابو پانے اور مارکیٹس کی بندش کے اوقات پر بھی کابینہ غور کرے گی۔
جاری کئے جانے والے 2 نکاتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس کے دوران کابینہ سے صدارتی ریفرنس بھیجنے کیلئے منظوری لی جائے گی اور اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو وزارت قانون و انصاف نے سمری بھجوائی گئی ہے۔
اسکے علاوہ وفاقی حکومت کا ریکوڈک منصوبہ پر سپریم کورٹ سے راہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیو لیکس اور ہائی پاور کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
