متاثرہ شہری نے کے ایم سی کے خلاف ساڑھے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے دوران شادمان نالے میں گرکر خاتون اور بچے کی ہلاکت کے معاملے پر متاثرہ شہری محمد دانش نے کے ایم سی کے خلاف سیشن عدالت کراچی میں دعوی دائر کیا۔
درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے مؤقف پیش کیا کہ سترہ جولائی کو کے ایم سی کی غفلت سے اہلیہ ثمن اور تین کاہ کا بیٹا اذلان جاں بحق ہوا۔ کے ایم سی بروقت حفاظتی اقدامات کرتی تو حادثہ نہ ہوتا۔
ایڈوکیٹ عثمان فارق نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سی ہلاکتوں کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ متعدد شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کھلے نالے پر توجہ نہیں دی۔
درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے عدالت سے استدعا کی کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
