Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لِو گولفرز کو مزید پابندیوں کا خطرہ

Now Reading:

لِو گولفرز کو مزید پابندیوں کا خطرہ

پی جی اے ٹور نے جاپان گالف ٹور کے منتظمین کو مطلع کیا ہے کہ ان کا کوئی بھی ایسا کھلاڑی جس نے 2022-2023ء کے سیزن کے دوران لِو گالف سیریز یا لِو گالف ٹور مقابلوں میں حصہ لیا، اسے زوزو چیمپئن شپ اور کارن فیری ٹور کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سمیت پی جی اے ٹور کی میزبانی میں منعقد کیے جانے تمام مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس فیصلے سے واضع ہو گیا ہے کہ نیو جرسی میں حال ہی میں منعقد ہونے والی لِو گالف انویٹیشنل سیریز میں ٹورنامنٹ کے چار جاپانی حریفوں میں سے کوئی بھی اس ہفتے بوسٹن سے باہر میدان میں کیوں موجود نہیں ہے۔

توقع کی جاری ہے کہ جاپان سے تعلق رکھنے والے اور پچھلے سال کی زوزو چیمپیئن شپ کے فاتح ’ہیدیکی ماتسویاما‘، اکتوبر میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ 2021ء کے ماسٹرز چیمپئن، جنہوں نے اس سال کے شروع میں سونی اوپن کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا، طویل عرصے سے لِو گالف کی افواہوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹور چیمپئن شپ کے دوران ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ وہ لِو گالف کے ساتھ معاہدہ نہیں کریں گے۔

اس کا مطلب یہ تھا کہ عالمی نمبر 18 ماتسویاما نے اشارہ دیا ہے کہ ان کا مقصد اس ماہ اپنے آبائی ملک جاپان میں یو ایس پی جی اے ٹور ایونٹ میں زوزو چیمپئن شپ کے تاج کا دفاع کرنا ہے۔

2021ء کے ماسٹرز چیمپیئن پچھلے سال اپنے ہم وطنوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے تھے اور انہیں ٹوکیو کے قریب چیبا کے ناراشینو کنٹری کلب میں ’فائیو شاٹ‘ کے ذریعے فتح پر زبردست پزیرائی ملی تھی۔

Advertisement

ماتسویاما نے کہا،’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں اس سال دوبارہ زوزو چیمپئن شپ میں حصہ لوں گا اور جاپان میں منعقد ہونے والے واحد پی جی اے ٹور ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن کے طور پر حصہ لینے کے قابل ہونے پر بہت خوش ہوں۔‘‘

’’میں ان تمام گولف شائقین کے لیے اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کروں گا جنہوں نے ہمیشہ میری حمایت کی ہے، اور مجھے امید ہے کہ اپنے مداحوں کو گولف کورس میں دیکھوں گا۔‘‘

ماتسویاما جو کہ پریذیڈنٹ کپ ہارنے والی بین الاقوامی ٹیم کا حصہ تھے، ناراشینو کورس میں شامل ہونے والے امریکی ٹیم کے حریف زینڈر شوفیل، کولن موریکاوا اور کیمرون ینگ کے مقابل ہوں گے۔

ماتسویاما کا اپنے پریذیڈنٹس کپ کے نو ساتھیوں سے بھی مقابلہ ہوگا، جن میں جنوبی کوریا کے سنگجے ام، کم سی وو، کے ایچ لی اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی ٹام کم۔ جاپان کے 11 ملین ڈالر پی جی اے ٹور ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے والے پہلے کھلاڑی بنتے نظر آرہے ہیں۔

زوزو چیمپئن شپ 2020ء میں کوویڈ کی وجہ نافذ پاباندیوں کے بعد چیبا میں پچھلے سال دوبارہ منعقد ہوئی تھی جہاں 30 سالہ ماتسویاما نے اکتوبر میں ساتواں پی جی اے ٹور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایشیا کے واحد ماسٹرز چیمپئن، ماتسویاما 2019ء میں پہلی بار منعقد ہونے والی زوزو چیمپئن شپ میں ٹائیگر ووڈس کے بعد دوسرے نمبر پر تھے، جہاں امریکی گالفر ٹائیگر ووڈس نے نے ناراشینو کنٹری کلب میں یادگار 82 واں پی جی اے ٹور ٹائٹل جیتا تھا اور اس مرتبہ بھی 78 بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر شائقین کا ہجوم دیکھنے کو ملے گا۔

Advertisement

زوزو چیمپئن شپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ’ٹریوس سٹائنر‘ نے کہا، ’’یہ ہمیشہ بہت خاص ہوتا ہے جب ہیدیکی ماتسویاما جاپانی شائقین کے سامنے مقابلہ کرنے کے لیے وطن واپس آتے ہیں۔”

’’ہمارے دفاعی چیمپئن کے طور پر، وہ بلاشبہ ہم وطنوں کے ہجوم کی طرف سے بہت زیادہ توجہ اور حمایت حاصل کریں گے جو حیرت انگیز ہو گا۔‘‘

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر