
افریقہ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا برِاعظم ہے جسکا کل رقبہ 30,065,000مربع کلومیٹر ہے۔
اس برِاعظم میں پہاڑ،صحرا اور دریا وافر پائے جاتے ہیں اور گھنے جنگلات بھی اس برِاعظم میں کافی زیادہ ہیں۔
اس برِاعظم کی مختلف النوع آب و ہوا کی وجہ سے یہاں کئی قسم کے سبزہ جات اور جنگلی حیوانات پائے جاتے ہیں، یہ برِاعظم سونے اور ہیرے کی دولت سے مالا مال ہے اور دنیا کا طویل ترین دریا دریائے نیل اسی برِاعظم میں بہتا ہے۔
اس برِاعظم کا بلند ترین مقام “ماوْنٹ کل منجارو”ہے جو کہ تنزانیہ میں واقع ہے جسکی اونچائی 5895میٹر ہے۔
پست ترین مقام جھیل اسال جو کہ جبوتی میں واقع ہے اور یہ سطح سمندر سے 156میٹر نیچے ہے۔
اس برِاعظم میں درج ذیل ملک واقع ہیں:
اری ٹیریا،استوائی گئی،الجزائر،انگولا،ایتھوپیا،برونڈی،بنین،بوٹوسوانا،بورکینا
فاسو، تنزانیہ، تیونس، ٹوگو، جبوتی، لینڈ، سوڈان، سیطلز، سینیگال، صومالیہ، کانگو، کوموروس، کوئٹےڈی آئری، کیپ دڑدی، کیمرون،کینیا، گنی، بساوْ، گھانا، گیمبیا، گیبون، لائیبیریا، لیبا، لیسوتھو، ماریسش ہیں۔
اس کے علاوہ مالی، مصر، مراکش، موریطانیہ، موزنبیق، مڈغاسکر، مغربی صحارا، ملاوی، نائجیر، نائیجیریا، نیمیبیا، وسطی جمہوریہ افریقہ اور یوگنڈا۔
اس براعظم کے زیادہ تر ممالک پر اتعماری قوتیں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں
اور زیادہ تر ملک شورش زدہ ہیں، ان سب کی ایک ہی وجہ ہے کہ اس برِاعظم کے زیادہ تر ممالک مسلمان ہیں اور وہ سب کے سب معدنی دولت سے مالا مال ہیں جسکی وجہ سے استعماری قوتیں ان لوگوں کو آپس میں لڑا لڑا کر ختم کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News