Advertisement
Advertisement
Advertisement

امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی

Now Reading:

امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی

سبطین خان

 لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی۔

پی ٹی آئی رہنما سبطین خان نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط جارہا ہے کہ میں نیب آرڈیننس 2022 کے تحت کوئی ریلیف مانگ رہا ہوں۔

‘ہمارا ٹیکنیکل پوائنٹ ہے ناجائر ریلیف نہیں مانگ رہے’

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کیس ختم کردیا تھا پھر دوبارہ انکوائری کرکے ریفرنس بنایا، ہمارا ٹیکنیکل پوائنٹ ہے خدا نخواستہ ناجائر ریلیف نہیں مانگ رہے۔

سبطین خان نے کہا کہ نہ ہماری کوئی ٹی ٹی ہے نہ کوئی کروڑوں روپے آئے، نہ کسی کا نفع ہوا نہ نقصان ہوا، یہ نگران حکومت کا کیس ہے اور سزائیں ہم بگھت رہے ہیں، امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی۔

Advertisement

‘تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے’

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اس کیس میں نکلے جس میں انہیں ریلیف مل چکا تھا، عمران خان نے خاتون جج کی عدالت میں جار معذرت بھی کی، انہوں نے معافی مانگ کر ٹھیک کیا اسے انا کا مسئلہ نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عدلیہ کے احترام میں معافی مانگنے گئے، تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، عدالیہ سمیت تمام ادارے آزاد ہوں تو مجھ آفت بڑھے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آڈیو لیکس کے سوال پر سبطین خان بولے کہ عمران خان نے غلط کی کہا ہے، چیف جسٹس پاکستان، قومی اسمبلی کے اسپیکر کو سائفر دکھایا، عمران خان نے تو کہا کہ اگر لوگ کہتے ہیں کہ میں نے غلط کہا تو اسمبلی میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں۔

‘مریم نواز کی خواہش پوری نہیں ہوگی’

عدالت کے باہر سبطین خان سے سوال کیا گیا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران خان کھلا پھر رہا ہے؟ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو مریم کہتی ہیں کہتی پھریں، مریم نواز کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں، جو حق سچ پر کھڑا ہے اس کو ریلیف ملے گا، جس نے غلط کیا ہے اس کو ریلیف نہیں ملنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر