
کراچی اور لاہور والوں کے درمیان کھیل، کپڑوں سے لے کر کھانوں تک ہر چیز میں سوشل میڈیا پر ایک جنگ جاری رہتی ہے۔
گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی نے کراچی اور لاہور والوں کے درمیان کھانے کی اس جنگ کو ایک بار پھر چھیڑ دیا۔
پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں لاہور کے کھانوں سے تھوڑا مایوس ہوا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کی نسبت کراچی کے کھانے زیادہ اچھے تھے۔
معین علی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ایک گرما گرم بحث کا آغاز ہوگیا۔
معروف آسٹریلوی صحافی ڈینس نے بھی معین علی کی بات کی تائید کرتے ہوئے لاہور کے کھانوں کی نسبت کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ کے کھانوں کو فاتح قرار دیا۔
Moeen was right.
Lahore food is meh.
Burns Rd for the win!!!
Advertisement— Dennis Faisalabadi (@DennisCricket_) October 3, 2022
ایک صارف نے کراچی اور لاہور کے کھانوں کے درمیان ووٹنگ کا آغاز کردیا۔
https://twitter.com/sabine_kayani/status/1576694851986284544
ایک اور صارف نے معین علی کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کو کھانوں کی ورائٹی اور کوالٹی لاہور کے کھانوں سے زیادہ بہتر ہوتی ہے۔
AdvertisementSorry Lahore, but I totally agree with him. Karachi food more diverse, better variety and quality. Little bit spicy but you have so much variety 🥙🥗🍕🥘🧆🍲🍛🍜🍤🥞🌶🍯🥦🥖🥥🫓 pic.twitter.com/CxE2M6DDHJ
— Samana Malaika Raza (@MalaikaSRaza) October 2, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ’ محبت لاہور ہے، لیکن کھانا کراچی کا‘۔
Love is Lahore but food is Karachi
🫶🏻😌 pic.twitter.com/39kkm59CxQAdvertisement— ° ملکہ ° (@Galaxyqyeen) October 3, 2022
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ معین علی نے اس تنازعے کا فیصلہ کر دیاجو کوئی اور نہ کر سکا۔ کراچی کا کھانا لاہور سے بہتر ہے۔‘
Moeen Ali settled the dispute that no one could. Karachi’s food is better than Lahore’s.
— Oshaz (@ThisisOshaz_) October 2, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News