Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ حکومت قانون پاس نہیں بلڈوز کرنے آئی ہے، شہزاد وسیم

Now Reading:

یہ حکومت قانون پاس نہیں بلڈوز کرنے آئی ہے، شہزاد وسیم

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ یہ حکومت قانون پاس نہیں بلڈوز کرنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان وزرا نے سائفر پر درجنوں پریس کانفرنسز کیں، پہلے یہ سائفر کو مانتے نہیں تھے اب یہ اسے حقیقت بتا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو کمرے میں بات کرتا ہے وہی باہر ہوتی ہے، آڈیو لیکس میں دیکھ لیں کس طرح ان کی اپنے کاروبار کیلئے کالیں سنی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون اور انصاف کی باتیں کرنے والے ججوں کے بارے میں آڈیو لیکس پر کس طرح باتیں کر رہے ہیں، یہ وہی جماعت ہے جنہوں نے پہلے بھی ججوں کے خلاف ایسے ہی طریقے اپنائے۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ جس طرح سے یہ کابینہ کام کر رہی ہے وہ صرف بھرتیوں کا ہے، 73 رکنی بھاری بھرکم کابینہ سوائے بھرتیوں کے کچھ نہ کر سکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر