Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز سندھ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

Now Reading:

رینجرز سندھ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار
رینجرز سندھ

رینجرز سندھ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے کورنگی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گروہ میں شامل ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان محمد آفاق عرف عفی عرف چڈی، محمدیونس، محمد یعقوب عرف کالا،عبداللہ عرف گنجا اور کمال الدین عرف کمو شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ،9 چھینے گئے موٹر سائیکل اور 17 عدد موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔

Advertisement

ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 500 سے زائد وارداتوں میں 12 لاکھ روپے کیش، 300سے زائد موبائل فونز اور 30سے 35 موٹرسائیکل چھیننے کا اعتراف کیاہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان چھینے ہوئے موٹر ساٸیکلوں کو پارٹس کی صورت میں فروخت کرتے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں تاہم گرفتار ملزمان کوبمعہ برآمد شدہ اسلحہ ومسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر