
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تسمانیہ کے کوچ جیف وان کا کہنا ہے کہ ٹم پین اٹھارہ ماہ میں پہلی بار فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے ۔
ٹم پین کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے تسمانیہ کی ٹیم میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے ۔وہ تسمانیہ کی جانب سے کوئنز لینڈ کے خلاف شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلیں گے ۔
یاد رہے کہ سابق کپتان ٹم پین کو تسمانیہ نے رواں برس سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش نہیں کی تھی۔
ٹم پین جمعرات سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ٹم پین گزشتہ برس ایشیز سیریز کے دروان ٹیکسٹنگ اسکینڈل سامنے آنے پر کپتانی سے الگ ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News