Advertisement
Advertisement
Advertisement

میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعوی، آئندہ سماعت پر مزید گواہان جرح کیلئے طلب

Now Reading:

میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعوی، آئندہ سماعت پر مزید گواہان جرح کیلئے طلب
علی ظفر و میشا شفیع

عدالت نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پرآئندہ سماعت میں مزید گواہان کو جرح کیلئے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایڈینل سیشن جج خان محمود نے گلوکار اورفلم اسٹار علی ظفر کے ہتک عزت دعوی پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علی ظفر کی جانب سے حشام احمد ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل میشا شفیع نے مؤقف پیش کیا کہ عدالت نے میشا شفیع کے شوہر اورکیس کے گواہ رحمان کو جرح کے لئے طلب کیا تھا۔ میشاء شفیع کے گواہ رحمان اپنی والدہ کے انتقال کے سبب کینیڈا میں موجود ہے۔

ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ میشا شفیع اور ان کے شوہر کینیڈا میں ہیں اوران کے لئے پاکستان آنا ممکن نہیں، سپریم کورٹ نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرلیا جائے اور اسی فیصلے کی روشنی میں کیس کو آگے لے کر چلا جائے۔

لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو جرح کے لئے طلب کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر