Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا دورہ امریکا مکمل، وطن روانہ

Now Reading:

آرمی چیف کا دورہ امریکا مکمل، وطن روانہ
آرمی چیف

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ امریکا مکمل کر کے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے اپنے پانچ روزہ دورہ میں نیویارک اور واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں کے علاوہ امریکی فوجی قیادت اور سینٹرل کمانڈ سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا میں ہونے والی ملاقاتوں میں پاک، امریکا تعلقات میں تجارت، بہتری اور سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، امریکا کا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے میں شرکت کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کرلیا ہے اور اسی طرح رہنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مضبوط معیشت کےبغیرقوم اپنےاہداف حاصل نہیں کرسکے گی اور نہ کوئی سفارتکاری ہوسکتی ہے تاہم بیمار معیشت بحال کرنا تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔

امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف سے ملاقات پر بیان

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہے۔

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات میں دفاعی شراکت داری اور باہمی امور پر بات ہوئی۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے مزید کہا کہ پاک امریکا تعلقات کے 75 سال منارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر